ذرائع:
حیدرآباد کے شمسآباد ایئرپورٹ پر ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلیجنس نے اتوار کو خصوصی چیکنگ کے دوران بڑی کارروائی انجام دی۔ جانچ کے دوران شارجہ سے پہنچے ایک مسافر کے قبضہ سے تقریباً 1.55 کروڑ روپے مالیت کا سونا برآمد ہوا۔ڈی آر آئی کے مطابق
مسافر نے 1196.20 گرام سونا آئرن باکس میں چھپا کر غیرقانونی طور پر ملک میں لانے کی کوشش کی۔ ابتدائی تفتیش میں اس اسمگلنگ ریاکٹ میں شامل ایک اور ساتھی کو نیلور میں پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ سونے کو کسٹمز ایکٹ 1962 کی دفعہ 110 کے تحت ضبط کر کے کیس درج کیا گیا ہے اور دونوں افراد سے تفتیش جاری ہے۔