ذرائع:
جی ایچ ایم سی اور حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے فٹ پاتھوں پر غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے اور ان کی بحالی کے لیے ایک مشترکہ مہم کابڑے پیما پر آغاز کیا گیا۔ حکام کے مطابق یہ کارروائی مدینہ سرکل سے لے کر پرانا پل تک کے مصروف ترین راستوں پر کی جا رہی ہے، تاکہ پیدل چلنے والوں اور ٹریفک کی نقل و حرکت کو بحال کیا جا سکے۔ اس انہدامی مہم کے دوران سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم غیر قانونی عارضی و مستقل ڈھانچوں کو جے سی بی کی مدد
سے منہدم کیا گیا۔ دوسری جانب، اس تادیبی کارروائی کے نتیجے میں مقامی رہائشیوں اور دکان داروں میں شدید تشویش اور بے چینی کی لہر دوڑ گئی۔ کئی متاثرہ شہریوں نے الزام لگایا ہے کہ اس مہم کے دوران ان کی نجی املاک اور مکانات کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔ کارروائی کے مقامات پر عوام اور متعلقہ حکام کے درمیان تلخ کلامی اور احتجاج کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں، تاہم کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری جمعیت کو علاقے میں تعینات کیا گیاتھا ۔