ذرائع:
کرناٹک کے میسورو شہر میں جمعرات کی رات گیس سلنڈر کے دھماکہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ واقعہ میسورو پیلس کے قریب پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق گیس غبارے بھرنے کے دوران استعمال ہونے والا سلنڈر اچانک پھٹ پڑا، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا اور
علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی افراد نے فوری طور پر زخمیوں کی مدد کی، جس کے بعد ایمبولینس اور دیگر ہنگامی خدمات موقع پر پہنچیں۔تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کے عہدیداران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔دھماکہ کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے،