ذرائع:
آندھرا پردیش کے چتور ضلع کے ہریجن واڑہ علاقے میں آج صبح ایک خوفناک حادثہ پیش
آیا۔چائے تیار کرنے کے دوران
گیس سلنڈر اچانک پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں مکان مکمل طور پر منہدم ہوگیا۔ حادثے میں ایک کمسن بچی بری طرح جھلس گئی۔ مقامی افراد نے فوری طور پر بچی کو چتور سرکاری اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔