: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں ایک گینگ ریپ کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ لڑکی ٹیوشن پڑھ کر گھر واپس جا رہی تھی۔ اس نے آٹو کیا اور آٹو والے نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کی۔ ملزم نے لڑکی پر حملہ کیا سر پر مارا ریپ کیا، اور چوراہے پر پھینک
دیا۔
یہ واقعہ گومتی نگر کے وبھوتی کھنڈ تھانہ کے علاقہ کا ہے۔ گینگ ریپ کے ملزم نے لڑکی کے سر پر مارا اور اسے ہسدیا چوراہے پر پھینک دیا۔ پولیس ملزم کی تلاش میں ہے۔ ڈی سی پی ایسٹ لکھنؤ کے ٹویٹر ہینڈل سے بتایا گیا ہے کہ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ گینگ ریپ کے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور متاثرہ کا طبی علاج کیا گیا ہے۔