: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ریاست تلنگانہ جگتیال ضلع کے میٹ پلی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں چائنا مانجہ سے ایک کم عمر لڑکا زخمی ہوگیا۔ مقامی افراد اور بچے کے ماں باپ کے مطابق کے دُبّہ واڑہ علاقے میں گھر کے سامنے کھیلتے ہوئے 4 سالہ شری ہاس نامی بچے کے گلے میں اچانک چائنا مانجہ
اُلجھ گیا جس کے باعث وہ زخمی ہوگیا۔ زخمی لڑکے کو فوری طور پر نظام آباد کے ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچے کے گلے پر 20 سے زائد ٹانکے دئیے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ حکام کی جانب سے چائنا مانجہ پر پابندی کے اعلانات اور عوامی بیداری کی مہم چلائی گئی ہے اس کے باوجود مقامی طورپر اب بھی چائنا مانجہ فروخت ہو رہا ہے۔