ذرائع:
اتر پردیش کے وارانسی میں جمعرات کو چار مساجد کو منہدم کرنے کی کارروائی کی گئی اطلاعات کے مطابق تقریباً 250 مزدور ہتھوڑوں اور دیگر آلات کی مدد سے انہدام کے کام میں مصروف دیکھے گئے ۔ذرائع کے مطابق موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ایڈیشنل پولیس کمشنر
شیو ہری مینا کی نگرانی میں تقریباً دو ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ۔ سکیورٹی انتظامات کے تحت سات کمپنیوں پر مشتمل پی اے سی اور نیم فوجی دستوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ انہدام کی زد میں آنے والی چار مساجد میں سے دو مساجد کا تعلق مغل بادشاہ اورنگزیب کے دور سے بتایا جاتا ہے اور یہ کاشی دھام کے قریب واقع ہیں۔