the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
متھرا،12 اگست ( یواین آئی) اترپردیش میں ضلع متھرا کے جمناپار علاقے میں جمنا ایکسپریس وے پر ایک تیز رفتار کینٹر نے پیچھے سے سڑک کے کنارے کھڑی بس کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور دس دیگر زخمی ہوگئے۔
یہ اطلاع ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس رادھے شیام رائے نے یہاں دی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک پرائیویٹ بس کٹہار (بہار) سے دہلی کی طرف جارہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ جمنا ایکسپریس وے کے مائل اسٹون 105 کے قریب بس کا ڈیزل ختم ہونے کے بعد ڈرائیور نے اسے ایکسپریس وے پر روڈ کے کنارے کھڑی



کردی۔ صبح تقریباً سات بجے آگرہ کی طرف سے آنے والے کینٹر نے کھڑی بس کو ٹکر ماردی،جس سے بس میں سوار تین افراد اور کینٹر پر سوار ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ اس حادثے میں دس افراد زخمی ہوگئے۔ ان میں سے دو معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں جبکہ آٹھ افراد کو اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں محمد رمضان ، گوپال اور محمد شمشیر تینوں بس میں سوار تھے جب کہ وجے ٹینکر پربیٹھا تھا۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
یواین آئی،اظ

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.