: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اتر پردیش کے بھگوان پور اور بلقی گڑھ دیہات میں گزشتہ دنوں اُس وقت فرقہ وارانہ کشیدگی پھیل گئی جب پانچ مندروں کی دیواروں پر "I Love Muhammad" کے نعرے لکھے پائے گئے۔ تاہم اب پولیس نے اس معاملے میں چار ہندو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شدگان کی شناخت جیشانت سنگھ، آکاش سرسوت، دلیپ شرما اور ابھشیک سرسوت کے طور پر کی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر پولیس نے اس واقعے میں آٹھ مسلم نوجوانوں مصطقیم، گل محمد، سلیمان، سونو، اللہ بخش، حمید اور یوسف کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
تاہم، تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ اصل ملزمین انہی ہندو نوجوانوں میں سے تھےجنہوں نے یہ نعرے لکھ کر مسلمانوں کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے اور علاقے میں فرقہ وارانہ تناؤ پیدا کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق، جیشانت سنگھ کا مصطفیم نامی شخص سے جھگڑا ہوا تھا اور اسی رنجش کے تحت اُس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مندروں کی دیواروں پر یہ نعرے لکھے تاکہ مصطفیم کو بدنام کیا جا سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں ملزمین نے اسی ہفتے علاقے کے متعدد مندروں پر یہ نعرے اسپرے کیے تھے، جس کے بعد مقامی سطح پر شدید اشتعال اور کشیدگی پھیل گئی۔