the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا تمام UPI ادائیگیاں مکمل طور پر مفت رہنی چاہئیں؟

ہاں
محدود
معلوم نہیں
ذرائع:

آندھرا پردیش کے این ٹی آر ضلع میں وجئے واڑہ ویسٹ بائی پاس پر ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد ایک الیکٹرک کار میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں تین سالہ بچے سمیت چار افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ایم جی ونڈسر الیکٹرک کار نمبور میں ایک خاندانی تقریب میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہی تھی کہ وجئے واڑہ ویسٹ بائی پاس پر یہ حادثہ پیش آیا۔ ٹکر کے بعد کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی آگ



کی لپیٹ میں آگئی۔ اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 39 سالہ کمار ریڈی رام دیو، ساکن ننّا، ان کی والدہ ارونا، تیگورو وجیا، ساکن نمبور، اور ایک کمسن بچے کے طور پر کی گئی ہے۔ حادثے میں کار مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی اور چاروں افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ حادثے کے بعد مقامی افراد نے زخمی خاتون کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر متوفین کے افرادِ خاندان بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے، جہاں اپنے پیاروں کی موت کا منظر دیکھ کر ان کی حالت غیر ہوگئی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.