اتر پردیش 16 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) اتر پردیش میں منگل کی علی الصبح دہلی–آگرہ یمنا ایکسپریس وے پر شدید دھند کے باعث سات بسوں اور تین کاروں کے درمیان ہولناک ٹکر پیش آئی، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ اس حادثے میں چار افراد ہلاک اور 25 زخمی
ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، پولیس اور ایمبولینسیں موقع پر پہنچ گئیں، آگ پر قابو پا لیا گیا اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کئے گئے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کے باعث ٹریفک متاثر ہوا، جسے بحال کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔