ذرائع:
اساتذہ کی غفلت کے باعث ناگرکرنول ضلع میں بولیرو گاڑی الٹنے سے سَتّاپور ضلع پریشد ہائی اسکول کے پانچ طلبہ زخمی ہوگئے۔ یہ طلبہ درسی کتب لانے جارہے تھے کہ راستے میں حادثہ
پیش آیا۔ زخمیوں میں نانی، نندو چرن تیجا، کارتک، شیو اور آنند شامل ہیں۔ شیو کو شدید زخم آنے پر حیدرآباد کے گاندھی اسپتال منتقل کیا گیا۔ والدین نے اساتذہ پر لاپرواہی کا الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے مزدوروں کے بجائے طلبہ سے سامان ڈلوایا۔