ذرائع:
میکہ جانے کے مسئلے پر ہوئے جھگڑے نے شراوستی میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی جان لے لی۔ شوہر نے پہلے بیوی اور تین بچوں کا گلا گھونٹ کر قتل کیا اور پھر خود پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی اترپردیش کے ضلع شراوستی میں پیش آئے اس واقعے کا انکشاف اس وقت ہوا جب گھر والوں نے صبح دیر تک دروازہ نہ کھلنے پر کھڑکی سے جھانک کر دیکھا تو بیوی اور بچوں کی لاشیں بستر پر پڑی تھیں جبکہ شوہر پھندے سے جھول رہا تھا۔ کمرہ اندر سے بند تھا، جس کے بعد دروازہ
توڑ کر پولیس کو اطلاع دی گئی۔پولیس، ڈاگ اسکواڈ اور فارنسک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ ابتدائی جانچ میں تصدیق ہوئی کہ مقتول روز علی نے بیوی شہناز اور تین بچوں—گلناز (11)، تبسم (10) اور ڈیڑھ سالہ موئین—کا قتل کیا اور بعد میں خودکشی کی۔
روز علی ممبئی میں خاندان کے ساتھ رہتا تھا اور پانچ دن قبل بہن کی شادی کا رشتہ طے کرنے گاؤں آیا تھا۔ ایس پی راہل بھاٹی کے مطابق چند روز قبل میکے جانے کے مسئلے پر میاں بیوی میں جھگڑا ہوا تھا، جسے واقعے کی ممکنہ وجہ مان کر تفتیش جاری ہے۔