ذرائع:
بہار کے دانا پور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں اتوار کی رات ایک مکان کی چھت اچانک گر گئی۔ حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھر کے تمام افراد نیند میں تھے۔ اچانک چھت
منہدم ہونے سے وہ ملبے کے نیچے دب گئے۔ مرنے والوں کی شناخت 35 سالہ محمد ببلو ، ان کی اہلیہ 30 سالہ روشَن خاتون اور ان کے تین بچے — 12 سالہ اسرار، 10 سالہ محمد چاند اور دو سالہ چاندنی کے طور پر ہوئی ہے۔ مقامی افراد نے نعشوں کو ملبے سے نکالا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔