the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

T20 ورلڈ کپ 2026 جیتنے کے لیے آپ کی پسندیدہ کرکٹ ٹیم کون سی ہے؟

انڈیا
جنوبی افریقہ
نیوزی لینڈ
ذرائع:

اتر پردیش: میرٹھ میں ایک رہائشی مکان میں آگ لگنے کے نتیجے میں پانچ بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی شبہ ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث بھڑکی۔ یہ واقعہ  پیر کی رات تقریباً 8 بجے کڈوائی نگر میں پیش آیا۔ سات افراد کو جھلسنے کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان میں سے چھ کو مردہ قرار دے دیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت رخسار (25)، مہوش (12)، حماد (4)، اقدس (4)، نابیہ (4 ماہ) اور عنایت (4 ماہ) کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ



تمام افراد کڈوائی نگر میں سراہی والی مسجد کے قریب گلی نمبر 3 کے رہائشی تھے۔ ایک اور خاتون امیر بانو (55) زخمی ہیں اور زیرِ علاج ہیں۔ پولیس کے مطابق انہیں اقبال احمد کی رہائش گاہ پر آگ لگنے کی اطلاع رات 8 بج کر 49 منٹ پر ملی، جس کے بعد پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا۔ گھر کے تمام مرد نماز تراویح ادا کرنے کے لئے مسجد گئے ہوئے تھے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ مکان میں سلائی کا کام کیا جاتا تھا اور وہاں کپڑے کی بڑی مقدار موجود تھی، جس کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.