ذرائع:
ممبئی کے جوہو علاقے میں بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، تاہم اداکار اس واقعے میں محفوظ رہے اور انہیں کوئی گولی نہیں لگی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈرائیور زخمی ہوا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق، اتوار کی شام ایک نامعلوم شخص نے ٹائیگر شراف کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ واقعے کے بعد
ممبئی پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کی خصوصی ٹیمیں سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کرتے ہوئے ملزم کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ممبئی پولیس کے مطابق، فائرنگ کے اس واقعے میں ٹائیگر شراف محفوظ ہیں اور انہیں کوئی زخم نہیں آیا۔ فی الحال فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔