: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نظام آباد: ریاست تلنگانہ، نظام آباد ضلع کے اندلوائی منڈل میں واقع دیوی تانڈہ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ اس واقعہ میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔ 48 سالہ محمد سلمان نامی شخص نے اپنی لاری 44ویں قومی شاہراہ کے کنارے ایک پٹرول پمپ پر کھڑی کی تھی۔ اسی دوران دوسری لاری میں آئے تین نامعلوم شرپسندوں نے کھڑی لاری میں موجود
سلمان پر پستول سے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ متاثرہ شخص کو علاج کے لیے اندلوائی کے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔مقامی لوگوں کے مطابق فائرنگ کرنے والے شرپسند جس لاری میں آئے تھے اسی میں چندرائن پلی تک گئے اور وہاں ایک دھابہ کے پاس لاری چھوڑ کر جنگل کی طرف فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس آئی سندیپ اور پولیس عملہ موقع پر پہنچا جائے واردات کا معائنہ کیا اور تفتیش شروع کردی۔