ذرائع:
حیدرآباد کے مضافات میں واقع پوچارم علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے سنسنی پھیل گئی۔ اطلاعات کے مطابق بہادرپورہ سے تعلق رکھنے والے شخص نے ناگارم میونسپلٹی حدود میں آنے والے رامپلی کے رہنے
والے سونو سنگھ پر یمنم پیٹ میں واقع کِٹی اسٹیل کمپنی کے قریب گولیاں چلائیں۔ سونو سنگھ شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر میڈپلی کے سریکر ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم فائرنگ کی وجوہات اور مکمل تفصیلات ابھی معلوم نہیں ہوسکیں۔