: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد: شہرکے مادھاپورعلاقہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔ آج صبح کی اولین ساعتوں میں نیروز سرکل کے پاس اسمائیل نامی شخص پرمجیب نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے بعد مجیب وہاں سے بائیک
پرفرارہوگیا۔ زخمی کوعلاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبرنہ ہوسکا۔ فائرنگ میں مجیب کے ساتھ ایک اورشخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جسے پولیس نے ہاسپٹل منتقل کیا جہاں وہ زیرعلاج ہے۔ فائرنگ کی وجہہ اراضیات کا تنازعہ سمجھی جارہی ہے۔ پولیس اس پورے معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔