: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
میرٹھ/8نومبر(ایجنسی) دیوالی کے ایک دہلی میں جلانا منع تھا، لیکن ملک کے دیگر ریاستوں میں خوب پٹاخے پھوڑے گئے، لیکن پٹاخے پھوڑنے کے نام پر میرٹھ میں ایک حیوانیت والی حرکت کی گئی، یہاں ایک شخص نے 3 سال کی معصوم کے منہ میں ستلی بم پھوڑ دیا جسکی وجہ سے منہ پھٹ گیا، یہ معاملہ سردھان ضلع کے ایک گاؤں کا ہے، واقع کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، بچی کی حالت نازک بنی ہوئی ہے.
بچی کے
والد نے گاوں کے ہی ایک نوجوان پر جان سے مارنے کی نیت سے اس حادثہ کو انجام دینے کا الزام لگاتے ہوئے تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔
سردھانا علاقے کے گاؤں کا رہنے والا شیشپال نے بتایا کہ اسکی تین سال کی بیٹی گھر میں کھیل رہی تھی ، گھر کے باہر بچے پٹاخے جلا رہے تھے، بچی بھی گھر کے باہر کھیلنے چلی گئی، اسی دوران گاؤں کا ایک ادھیڑ وہاں پہنچا اور اس نے معصوم کے منہ میں بلیٹ بم رکھ کر آگ لگا دی، بم پھوٹنے سے بچی کا منہ پھٹ گیا اور بچی شدید زخمی ہوگئی.