ذرائع:
حیدرآباد کے کاٹے دھن میں دہلی پبلک اسکول کی ایک بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔تاہم، ڈرائیور ہری پرساد نے فوری طور
پر حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس کو سڑک کے کنارے روک دیا اور تمام بچوں کو بحفاظت نیچے اتار دیا، جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا.آگ کی لپیٹ میں آکر اسکول بس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔