ذرائع:
ایئر چائنا کی ایک پرواز جو ہانگژو سے سیول جا رہی تھی، کو ہفتہ.کو شنگھائی میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی، جب طیارے کی کیبن میں موجود لیتھیئم بیٹری اچانک بھڑک اُٹھی۔ ایئر چائنا نے سوشل میڈیا بیان میں اس واقعہ کی تصدیق کی اور کہا کہ طیارے اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ سیول کے لیے اُڑان بھرنے والے
ایئر چائنا کے طیارے (فلائٹ نمبر CA139) میں اس وقت خطرناک صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک مسافر کے کیبن بیگ میں موجود لیتھیئم بیٹری اچانک پھٹ گئی اور آگ لگ گئی۔ پائلٹس نے فوری طور پر چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کا رخ شنگھائی کے پُوڈانگ ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا۔ وہاں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی، جس سے ایک بڑے حادثے سے بچاؤ ممکن ہوا۔ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔