: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،٢٦ اگسٹ (ذرائع) حیدرآباد کے مصروف ترین علاقے مہدی پٹنم میں منگل کی صبح تقریبا 9 بجے ایک چلتی آرٹی سی بس میں آگ لگ گئی۔ پلر نمبر 9 کے قریب پہنچنے پر اچانک بس میں آگ لگ گئی۔ ڈرائیور نے فوری طور پر گاڑی روک دی اور تمام
مسافر بحفاظت باہر نکل آئے۔خبر ہے کہ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شبہ ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث ہوئی۔ آرٹی سی کی آرڈنری بس مانصاحب ٹینک سے راجندر نگر کی جانب تقریباً 40 مسافروں کو لے جارہی تھی۔فائر عملہ موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔