: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،6 اگسٹ (ذرائع) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس میں چہارشنبہ، 6 اگست کو حیدرآباد کے بہادر پورہ جنکشن پر آگ لگ گئی، جس سے مسافروں اور راہگیروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،مقامی لوگوں کی فوری کارروائی کی وجہ سے تمام مسافروں کو بحفاظت بچا لیا گیا۔یہ حادثہ افضل
گنج سے کوٹھی جانے والی آر ٹی سی بس میں واقع پیش آیا۔ عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ بس کے انجن کے قریب سے دھواں نکلنا شروع ہوا جس کی وجہ شارٹ سرکٹ ہوا اور ساتھ ہی آگ لگ گئی- مسافروں کو فوری طور پر باہر نکالا گیا اورمقامی مکینوں نے پانی سے آگ بجھائی۔ آگ پر قابو پالیا گیا، حالانکہ بس کے کچھ حصوں کو نقصان پہنچا ہے۔