حیدرآباد 21 فروری 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد کے کوکٹ پلی ہاؤسنگ بورڈ علاقے میں ایک شاپنگ کمپلیکس کے اندر واقع موبائل فون کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ بجلی کے شارٹ سرکٹ کو بتایا جا رہا ہے۔آگ
کی اطلاع ملتے ہی محکمہ فائر کے عملے نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر شعلوں پر قابو پا لیا۔ بروقت کارروائی کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں کچھ دیر کے لیے افرا تفری کا ماحول رہا، تاہم صورتحال کو جلد ہی قابو میں کر لیا گیا۔