حیدرآباد،٢٠ مئی (ذرائع) راجندر نگر، نارسنگی کے علاقے میں ایک زیر تعمیر عمارت سے وابستہ لیبر کیمپ میں معمولی آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جہاں تقریباً 120 خاندان رہائش پذیر ہیں۔ آگ لگنے
کی اطلاع ملتے ہی فائر انجنز اور متعدد ایمبولینسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔نارسنگی پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔