اڈیشہ 16 مارچ 2026 (اعتماد نیوز) اڈیشہ کے کٹک کے ایس سی بی میڈیکل کالج میں خطرناک آتشزدگی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اسپتال کے ٹراما کیئرآئی سی یو میں لگی اس آگ میں 10 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ حادثے کے بعد پورے اسپتال احاطے میں افراتفری مچ گئی۔
اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ محکمہ کی کئی گاڑیاں موقع پرپہنچیں اورآگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔چیف منسٹر موہن ترن مانجھی نے حادثہ پرگہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں جان گنوانے ولے مریضوں کے اہل خانہ کو 25 لاکھ روپئے کی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔