تلنگانہ 25 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ کے میڑچل ضلع میں ایک ہاسٹل میں پیش آئے آتشزدگی کے واقعے میں دھویں کے باعث 6 طلبہ بے ہوش ہوگئے۔الوال کے سٹیزن کالونی میں واقع نائن ایجوکیشن ہاسٹل میں یہ حادثہ پیش آیا، جہاں چوتھی منزل پر ایئر کنڈیشنرز کے پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی۔ آگ پانچویں منزل تک پھیل گئی جس کے
نتیجے میں کمروں میں موجود 20 طلبہ میں سے چھ دم گھٹنے کے باعث بے ہوش ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے بے ہوش طلبہ کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ موقع پر چار ایمبولینسیں اور ایک فائر انجن پہنچ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ عمارت مکمل طور پر شیشے کی ہونے کے باعث دھواں باہر نہ نکل سکا، جس سے طلبہ شدید گھبراہٹ اور دم گھٹنے کی کیفیت کا شکار ہوگئے۔