the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
اعتمادنیوز:

احیدرآباد:سکندرآبادآثشزدگی کے واقعے کو بھول نہیں پائے تھے کہ حیدرآباد شہر میں نئے سال کے آغاز میں آگ لگنے کاایک اور واقعہ پیش آیا۔حیدرآبادکے اوپل میں منگل کی رات مشہور کپڑوں کی دکان سی ایم ْآر شاپنگ مال میں آگ لگ گئی۔ کچھ ہی دیر میں آگ پورے شاپنگ مال میں پھیل گئی۔ آگ کی شدت سے دکانوں، شاپنگ مالز، گھروں اور اپارٹمنٹس کے رہنے والوں میں خوف ودہشت کاماحول دیکھاگیا۔آتشزدگی کے اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اطلاع ملنے کے بعدفائر بریگیڈ کاعملہ جائےوقوع پہنچ گیا۔ چار فائر فائٹرز کی مدد سے آگ پر قابو



پالیا گیا۔
بتایاجارہاہے کہ آگ دکان بند ہونے کے دوران لگی۔ تین منزلہ عمارت میں کپڑوں کے ساتھ ساتھ سونے کے زیورات کا ایک شوروم بھی ہے۔ لگتا ہے کہ سب کچھ نذر آتش ہوگیا۔تاہم ابھی نقصانات کی تفصیل دستیاب نہیں ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ نقصان کروڑوں میں ہوسکتاہے۔ پولیس نے ابتدائی طور پر یہ اندازہ لگایا ہے کہ حادثہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔
آگ کی وجہ سے اپل-ایل بی نگر روڈ پر شدید ٹریفک جام۔ ٹریفک پولیس نے وہاں پہنچ کر ٹریفک کو کنٹرول کیا۔ مقامی لکشماریڈی نے اس جگہ کا معائنہ کیا جہاں آگ لگی تھی۔انہوں نے حکام سے حادثے کی وجوہات کے بارے میں دریافت کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.