: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،٢٠مئی (ذرائع) اتوار کے روز گلزار حوض میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں کئی جانیں چلی گئی ، وہیں آج پرانے شہر میں کنڈیکل گیٹ فلائی اوور کے قریب ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا-حیدرآباد کے پرانے شہر
میں واقع چھتری ناکہ ،کنڈیکل گیٹ فلائی اوور کے قریب ایک دو منزلہ اپارٹمنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ ایک پرانے فٹ ویئر گودام میں لگی، جہاں گیس چولہے کا استعمال کرتے ہوئے کام جاری تھا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔