ذرائع:
اتر پردیش کے ایودھیا میں سریو ندی کے راج گھاٹ پر جاری لکشمی نارائن مہایگ کے دوران اچانک آگ لگنے سے یگ شالہ جل کر خاک ہو گئی۔ آگ نامعلوم وجوہات کی بنا
پر لگی، جس پر تقریباً 10 فائر انجنوں نے دو گھنٹے کی کوشش کے بعد قابو پایا۔ حکام کے مطابق اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ معمولی زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔