حیدرآباد 28 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) حیدرآباد کے میلاردیوپلی علاقہ میں اتوار کی صبح ایک پلاسٹک گودام میں آگ بھڑک اُٹھی۔ پلاسٹک کا سامان جلنے سے اطراف میں گھنا دھواں پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس
موقع پر پہنچی اور تین فائر انجنوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔ ابتدائی طور پر شبہ ہے کہ حادثہ برقی شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔ مالی نقصان کی تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔