: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دہلی 12 مارچ 2026 (اعتماد نیوز) مغربی دہلی کے علاقے مٹیالا میں چہارشنبہ کی درمیانی شب مچھلی مارکیٹ میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق رات تقریباً 11 بج کر 55 منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع ملی جس کے بعد 23 فائر انجن موقع پر روانہ کئے
گئے۔ خبر لکھے جانے تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم آگ بجھانے کا عمل جاری تھا۔پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر شبہ ہے کہ آگ کی لپیٹ میں چند دکانیں اور قریب موجود کچھ جھونپڑیاں بھی آ گئیں۔ ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔