حیدرآباد 14 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) سکندرآباد کے رانِی گنج علاقے میں آگ لگنے کا ایک واقعہ پیش آیا۔ آگ اُس گودام میں بھڑک اٹھی جہاں فائر سیفٹی کے آلات ذخیرہ کیے گئے تھے۔ اطلاع ملتے ہی محکمۂ فائر بریگیڈ کے عملے نے چار فائر انجنوں کی مدد سے موقع پر
پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔آتش زدگی کے نتیجے میں گودام میں موجود فائر سیفٹی کے کئی آلات جل کر خاکستر ہو گئے۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ابتدائی جانچ میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حادثہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔