ذرائع:
حیدرآباد میں ایک اور آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ شہر کے چندانگر علاقے میں ایک بلڈنگ کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے مزدوروں کے قائم کیے گئے جھوپڑی نما خیموں کو اپنی لپیٹ میں
لے لیا۔ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہوگئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہاں تقریباً 50 جھونپڑیاں موجود تھیں، تاہم خوش قسمتی سے واقعے کے وقت خیموں میں کوئی مزدور موجود نہیں تھا جس کے باعث ایک بڑا جانی نقصان ٹل گیا۔