: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بھوپال، یکم اگسٹ (ذرائع) جبل پور ضلع کے نجی نیو لائف اسپیشلٹی اسپتال میں آگ لگنے سے آٹھ لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں تقریباً ایک درجن افراد کے جھلس جانے کی خبر ہے۔ مرنے والوں میں 5 مریض اور 3 ہسپتال کا عملہ شامل ہے۔ فائر بریگیڈ نے کافی کوشش کے بعد
آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے سے ہسپتال میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔
جائے وقوعہ سے ملنے والے مناظر میں عمارت سے دھوئیں کے بڑے بڑے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ جبل پور کے دموہ ناکہ علاقے کے قریب نیو لائف ملٹی اسپیشلٹی اسپتال میں دوپہر کو آگ لگ گئی۔ یہ 30 بستروں کا ہسپتال ہے۔