: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد، 6 ستمبر (ذرائع) مبینہ طور پر اپنے فصل قرض کی ادائیگی میں سرکاری بے حسی سے پریشان ایک کسان سریندر ریڈی نے جمعہ کو یہاں میڈچل ملکاجگیری میں اگریکلچرآفس کے احاطے میں خودکشی کر لی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سریندر ریڈی ریاستی حکومت کی یقین دہانی کے مطابق
اپنا فصل قرض معاف کروانے کے لیے ایک جگہ سے دوسری جگہ چکر لگائے۔تاہم، حکام سے بار بار اپیل کرنے کے باوجود، 52 سالہ کسان اپنے قرض کی ادائیگی نہیں کر سکا۔ جمعہ کے روز سریندر ریڈی جو کہ دبک کا رہنے والا ہے، میدچل میں دفتر پہنچا اور دفتر کے احاطے میں ایک درخت سے لٹک کر اپنی جان لے لی۔