: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
چنئی میں 14 اکتوبرکو کوٹم پٹی کے قریب جمعہ کی اولین ساعتوں میں ٹرین کی زد میں آکر ایک مادہ ہاتھی کی موت ہوگئی۔ کوئمبٹور کے قریب جنگلاتی علاقوں سے روزانہ سینکڑوں جنگلی ہاتھی کیرالہ جاتے ہیں۔ اسی مناسبت سے جمعہ کی صبح چار بجے کوٹم
پٹی میں دس سے زیادہ جنگلی ہاتھی ٹرین کی پٹریوں کو عبور کر رہے تھے اور کنیا کماری سے آسام جانے والی وویکا ایکسپریس کے اس سے ٹکرانے سے ایک مادہ ہاتھی شدید زخمی ہو کر ہلاک ہو گئی۔ ٹرین لوکو پائلٹ کی شکایت کی بنیاد پر ریلوے پولیس اور محکمہ جنگلات کے افسران نے معاملہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات کر رہے ہیں۔