ذرائع:
تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے کوروٹلا میں سری رام پور کالونی میں چارجنگ کے دوران ایک الیکٹرک اسکوٹر میں اچانک دھماکہ ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق اسکوٹر کو چارجنگ پر لگانے کے کچھ ہی دیر بعد زوردار
دھماکے کی آواز سنائی دی۔ مالک نے اسکوٹر میں آگ لگی ہوئی دیکھی اور فوری طور پر آگ پر قابو پالیا، جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ تقریباً ایک لاکھ روپے مالیت کا الیکٹرک اسکوٹر آگ کی زد میں آکر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔