ذرائع:
راجستھان کے بھلواڑہ میں مکر سنکرانتی کے موقع پر پتنگ لوٹنے کے تنازع نے سنگین رخ اختیار کر لیا، جس کے نتیجے میں 60 سالہ عبدالاختر غفار کی موت واقع ہو گئی۔ یہ واقعہ کوتووالی تھانہ علاقہ کے کانوا کھیڑا میں پیش آیا، جہاں بچوں کے درمیان پتنگ کو لے کر شروع ہونے والا جھگڑا بڑوں تک
پہنچ گیا اور دونوں پڑوسی خاندان آمنے سامنے آ گئے۔ باہمی مارپیٹ کے دوران عبدالاختر غفار شدید زخمی ہو گئے، جنہیں مہاتما گاندھی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا اور دو افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے اور اسپتال کے اطراف سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔