دبئی ،14 جون(ذرائع) دبئی مرینا کی 67 ویں منزل پر رہائشی عمارت میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ آگ تقریباً 6 گھنٹے تک جلتی رہی۔دبئی سول ڈیفنس کی ٹیموں نے اس آگ پر قابو پانے میں کئی گھنٹے لگے۔ دبئی میڈیا آفس (ڈی ایم او) کے مطابق آگ لگنے کے فوری بعد فائر بریگیڈ، ایمبولینس اور میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں
اور امدادی کام شروع کردیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ فائر بریگیڈ کی تیز رفتاری اور دیگر ٹیموں کے مشترکہ کام کی وجہ سے عمارت کے 764 فلیٹس میں مقیم تمام 3820 افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ کسی جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ آس پاس رہنے والے ایک مقامی شخص نے بتایا، 'جب آگ اپنے عروج پر تھی تو ملبہ بھی آہستہ آہستہ نیچے گر رہا تھا۔