: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دبئی/22جنوری(ایجنسی) متحدہ عرب امارات میں ایک مکان میں آگ لگنے کے بعد دھواں پھیل جانے سے سات بہن بھائی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ان کی عمریں پانچ اور تیرہ سال کے درمیان تھیں۔
یہ افسوس ناک واقعہ یو اے ای میں شامل مشرقی امارت فجیرہ میں پیش آیا ہے۔ پولیس کے ایک بیان کے مطابق ان بچوں کی ماں جب سوموار کی صبح بیدار ہوئی تو اس کو گھر میں آگ لگنے کا پتا چلا تھا۔ اس کی اطلاع پر فوری
طور پر آگ بجھانے والا عملہ اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئیں لیکن ان کے وہاں پہنچنے سے پہلے ہی ساتوں بچے جان کی بازی ہا رچکے تھے۔متوفیوں میں تین بچے اور چار بچیاں ہیں۔
مقامی پولیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔انھوں نے امارات کے تمام مکینوں پر زوردیا ہے کہ وہ حفظ ماتقدم کے طور پر اپنے گھروں میں دھویں کا پتا چلانے والے ڈیٹیکٹر نصب کریں۔