: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
راجستھان کے جۓ پور میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ شراب کے نشے میں دھت ایک ٹپر ٹرک ڈرائیور نے جے پور کے لوہا منڈی روڈ پر تقریباً پانچ کلومیٹر تک تباہی مچائی۔ نشے کی حالت میں اس نے سڑک پر کئی گاڑیوں کو ٹکر دے دی جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ شراب کے نشے میں قابو کھو بیٹھا ڈرائیور تقریباً پانچ کلومیٹر تک
کئی گاڑیوں کو ٹکر دیتے ہوئے آگے بڑھ رہا تھا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی اور پولیس فورس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کئی لوگ گاڑیوں کے ملبے تلے دب گئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس نے حادثے کا سبب بننے والے ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے پولیس کو حکم دیا کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔