the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیمیں آئ پی ایل ٢٠٢٦ فائنلس میں پھنچے گی

سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز
رائل چیلنجرز بنگلورو اور راجستھان رائلز
ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز
حیدرآباد 8 اپریل 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد کے ونستھلی پورم پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ہستیناپورم علاقے میں منگل کی رات ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔پولیس کے مطابق نشے میں دھت ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر سڑک پر پیدل چلنے والے شخص اور موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں سے ٹکرا گئی۔ٹکر کے بعد گاڑی تقریباً 100 میٹر تک انہیں گھسیٹتی رہی اور بعد ازاں الٹ گئی۔ اس افسوسناک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ پیدل چلنے والا شخص شدید زخمی ہو گیا جس



کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔مرنے والے نوجوانوں کی شناخت مہاویر انجینئرنگ کالج کے ای سی ای دوسرے سال کے طلبہ شیو اور سندیپ جوہل کے طور پر ہوئی ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دیگر طلبہ بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے اور سڑک پر احتجاج شروع کر دیا۔ طلبہ نے مطالبہ کیا کہ حادثہ کا ذمہ دار شخص انہیں حوالے کیا جائے۔اس دوران پولیس کی بھاری جمعیت تعینات کر دی گئی جس کے بعد طلبہ اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار شخص کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.