: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے پرانے شہر کے میر چوک پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع نور خان بازار میں پیر کے دن دوہرے قتل کی سنسنی خیز واردات پیش آئی۔فوری ملی اطلاعات کے مطابق عادل خان نامی شخص نے اپنے بھائی عقیل خان اور بھاوج اجمیری بیگم کو ان کے گھر واقع بارہ گلی سلطان پورہ میں مہلک ہتھیار سے حملہ کرکے بے
دردی سے قتل کردیا اور فرار ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی جناب علمدار والا جارہی سابق کارپوریٹر دبیر پورہ موقع پر پہنچ گئے اور پولیس کو مطلع کیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی میر چوک پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کلوز ٹیم کے ساتھ شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس قتل کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔