حیدر آباد 8 مئی (یو این آئی) آندھراپردیش کے سریکا کولم کے سرکاری اسپتالوں میں ناقص ادویات کی تقسیم کا پتہ چلا ہے۔
سریکا کلم کے سروجن اسپتال ، نر ساپٹنم ریجنل اسپتال، بدیتی اور کو ٹا بوٹالی
کے اسپتالوں میں حکام کی جانب سے کی گئی جانچ کے دوران یہ معاملہ سامنے آیا۔
حکام نے 327 نمونے اکٹھے کر کے کولکتہ میں واقع مرکزی لیب کو بھیجے ، جہاں ٹسٹ کے بعد معلوم ہوا کہ یہ ادویات معیار پر پورا نہیں اترتیں۔