ذرائع:
دہلی پولیس نے ایک بڑی سازش کو ناکام بناتے ہوئے دو خطر ناک گینگسٹرز کو گرفتار کر لیا ہے جو مشہور کامیڈین منور فاروقی سمیت کئی ہائی پروفائل شخصیات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ نئی دہلی میں ایک بڑی کارروائی کے دوران، روہت
گودارا گولڈی برار گینگ کے دو اہم ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔ یه افراد منور فاروقی سمیت کئی مشہور شخصیات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ پولیس نے انہیں جیٹ پور کالندی کنج روڈ پر روکا۔ جب انہیں رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی ۔ جوابی کارروائی میں دونوں کے پیروں میں گولیاں لگیں۔