: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دہلی میونسپل کارپوریشن (MCD) نے دہلی کے منگول پوری میں مسجد کے ایک حصے کو غیر قانونی بتاتے ہوئے منہدم کردیا۔ تعمیر ہٹانے کے دوران کافی ہنگامہ ہوا، جس میں ایم سی ڈی اور سیکورٹی فورسز مسجد کے پاس پہنچے تو بڑی تعداد میں
مسلم خواتین اور مرد مسجد کے اوپر چڑھ گئے اور اس کارروائی کے خلاف احتجاج کرنے لگے۔
کچھ حصہ توڑنے کے بعد کام روک دیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ تعمیر بہت مضبوط ہے اور اسے گرانے کے لیے بڑی مشینیں لانی ہوں گی۔ اطلاعات کے مطابق احتجاج کرنے والے کچھ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔