ذرائع:
دہلی کے وزیرآباد میں مسلم خاندان میں جائیداد کے تنازعے نے خوفناک قتل کو جنم دیا۔ 32 سالہ حاملہ آفرین نے اپنی 65 سالہ ساس نسرین بیگم کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کیا اور ثبوت مٹانے کے لیے لاش اور گھر کے حصے کو آگ لگا دی۔ 19 نومبر کو گھر میں آگ لگنے کی PCR کال پر پولیس نے پہلی منزل سے نسرین کی جلی ہوئی نعش برآمد کی۔ ابتدائی طور پر یہ حادثہ محسوس ہوا،
مگر تفتیش میں آفرین کے بیانات مشکوک نکلے۔ جائے واردات سے خون آلود ہتھوڑا اور کیروسین کی بو ملنے کے بعد معاملہ قتل ثابت ہوا۔ پوسٹ مارٹم کے مطابق نسرین کے سر پر چار بھاری ضربیں ماری گئیں۔پولیس کے مطابق آفرین کو شک تھا کہ ساس اپنی جائیداد چھوٹے بیٹے رضوان کے نام کرنے والی ہیں، اسی لیے اس نے قتل کی منصوبہ بندی کی۔ سخت پوچھ گچھ میں آفرین نے جرم کا اعتراف کر لیا۔ پولیس نے اسے گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔