: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دہلی،25 اگسٹ (ذرائع) دہلی میٹرو میں دو خواتین کے درمیان لڑائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے۔اس ویڈیو کو ہفتے کے روز ایک یوزر نے گھریلو جھگڑے کے کیپشن کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا جس کے بعد سے یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔دہلی میٹرو کے اس وائرل ویڈیو میں
دو خواتین مسافر آپس میں کشتی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔دونوں خالی سیٹ کے لیے لڑتے نظر آ رہے ہیں۔ تاہم ویڈیو سے یہ واضح نہیں ہے کہ یہ واقعہ کس میٹرو لائن پر پیش آیا۔ ویڈیو کو دیکھ کر لگتا ہے کہ میٹرو کا ڈبہ کافی حد تک خالی ہے اور دو خواتین ایک دوسرے کے بال کھینچتے ہوئے لڑ رہی ہیں۔